18 جولائی 2014 - 19:10
غزہ کے محاصرے کا خاتمہ جنگ بندی کی بنیادی شرط

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے محاصرے کا خاتمہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی بنیادی شرط ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے محاصرے کا خاتمہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔ خالد مشعل نے آج برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف سے انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے حماس کی شرایط یہ ہیں کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، قیدیوں کو رہا کیاجائے اور فلسطین کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے بند ہوجائیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فلسطینی استقامت کے جوانوں نے غزہ کے شہر رفح میں حصینات پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ ادھر خان یونس میں بھی بیت لاھیا میں بھی صیہونیوں کے حملے کو ناکام بنادیا گيا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بیت لاھیا میں صیہونی فوج پسپائي پر مجبور ہوگئي ہے۔ شمالی غزہ میں حماس کے جیالوں نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر پانچ میزائیل برسائے ہیں۔ واضح رہے عالمی اداروں اور عرب ملکوں کی حاموشی بلکہ سازش کے زیر سایہ غزہ پر صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت میں اب تک دو سو ساٹھ افراد شہید اور دوہزار کے قریب  زخمی ہوچکے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲